پشاور(آئی این پی ) ڈی چوک احتجاج کے دوران کے پی کے ہائوس اسلام آباد سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا انتہائی قیمتی سامان غائب ہو گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہائوس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپورکے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہونے والے سامان میں شامل ہے۔ذرائع سی ایم ہائوس کے مطابق موبائل گم ہونے سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی چلے گئے جس سے وزیراعلی پریشان ہیں، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز مانگ لیے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا پختون یار نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی کے 2 موبائل، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کیپی ہاس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے، علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل تھا۔پختون یار نے بتایا کہ کے پی ہاس میں وزیر اعلی کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے۔
کے پی ہائوس اسلام آباد سے علی امین گنڈاپورکا انتہائی قیمتی سامان غائب ہوگیا
Nov 03, 2024