میں نے کبھی کسی قسم کا سیاسی دبائو قبول کیا نہ آئندہ کروں گا،عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی قسم کا سیاسی دبائو قبول نہیں کیا، نہ آئندہ کروں گا،پی ٹی وی میں 14 ایسے ملازمین تھے جو صرف گھروں میں بیٹھ کر لاکھوں روپے تنخواہ کی مد میں وصول کر رہے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا مشن پی ٹی وی کو ٹھیک کرنا ہے، پی ٹی وی میں کسی کرپٹ عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پی ٹی وی کی سابقہ شاندار روایات کو واپس لانا چاہتے ہیں، پی ٹی وی کو پھر سے ایک معتبر سٹیٹ چینل بنا کر دکھائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت نے مجھے اہم ذمہ داری سونپی ہے، پی ٹی وی کو ٹھیک کرنا میرے مشن کا حصہ ہے، کرپٹ مافیا گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہا تھا، پی ٹی وی میں کسی کرپٹ عنصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پی ٹی وی میں ہائی کوالٹی ہیومن ریسورس آئے، پی ٹی وی میں ماضی کی شاندار روایات کو بحال کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی میں اچھے اور محنتی لوگ بھی موجود ہیں لیکن انہیں آگے نہیں آنے دیا جاتا تھا، جب بھی پی ٹی وی میں اصلاحات کی بات ہوتی، وزیر اطلاعات کے خلاف خبریں لگا دی گئیں کہ شاید وہ پیچھے ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی قسم کا سیاسی دبائو قبول نہیں کیا، نہ آئندہ کروں گا، پی ٹی وی میں اصلاحات میرا مشن ہے، پی ٹی وی کو اس مقام پر واپس لائیں گے جس پر وہ کبھی ہوا کرتا تھا۔ پی ٹی وی کو پھر سے ایک معتبر سٹیٹ چینل بنا کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے پروگراموں میں تبدیلی لائی گئی ہے، نئے پروفیشنل اینکرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، میرٹ پر لوگوں کو موقع ملے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن