سری نگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہفتہ کوقابض بھارتی فوج نے وادی کشمیرکے وسیع علاقوں کا محاصرہ کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ہے ،جنوبی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے ہفتہ کو ضلع اسلام آباد میں دو کشمیری نوجوان شہید کرد ئیے ، سرینگر سمیت کئی علاقوںمیں قابض بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے ،کے پی آئی کے مطابق قاض بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع کے وسیع علاسے کا محاصر کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا اس دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ،ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ہلکان گلی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار حادثاتی طورپر گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔ فوجی کی ہلاکت کا واقعہ سرینگر کے علاقے راولپورہ میں پیش آیا ۔ فوجی کی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلی ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں، انہیں سچائی سامنے لانے اور زمینی حقائق کی رپورٹنگ پر شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہفتہ کو صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لیے کالے قوانین اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید، کئی گرفتار
Nov 03, 2024