زیادتی واقعات‘ 2 لڑکیاں فیصل آباد‘ کمسن طالبہ اوکاڑہ‘ بچہ قصور‘ خاتون فیروز والہ میں نشانہ

فیصل آباد + اوکاڑہ + قصور + فیروز والہ (نمائندگان) مختلف واقعات میں چار خواتین اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ چشتیہ چوک میں سیموئیل مسیح نے تنویر کی گھریلو ملازمہ‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوانہ کی رہائشی خاتون کو فاروق وغیرہ دو اوباش ملزموں نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اوکاڑہ میں معلم کی زیادتی سے طالبہ حاملہ ہو گئی۔ سٹی رینالہ خورد پولیس نے 13 سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم قاری تنویر کو گرفتار کر لیا۔ قصور میں تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ہلہ کے رہائشی بچے کو ملزم عاقب نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ کوٹ عبدالمالک کے علاقے نظام پورہ کی رہنے والی خاتون کو ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر نوجوان صادق نے اسے ورغلا کر کوٹ عبدالمالک اپنے دوست جعفر کے گھر لے گیا۔ دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور خاتون کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

ای پیپر دی نیشن