پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے حکومت نے صحت کارڈ کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے لائف انشورنس کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امین گنڈاپور سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات، ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سروس ڈیلیوری کی بہتری اور ڈاکٹروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔