نارنگ منڈی؍کامونکی (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)کوٹلی ورکاں میں معمولی تلخ کلامی پر 25 سالہ نوجوان نے موت کو گلے لگالیا۔ شمس الحق نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں لاہور میو ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں بتایا گیا ہے کہ منڈی شیخاں موڑ ایمن آباد کے چوبیس سالہ عمیر ذوالفقار کو والد نے کسی بات پر ڈانٹا تو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔
نارنگ منڈی، کامونکی میں گھریلو جھگڑے پر 2 نوجوانوں کی خود کشی
Nov 03, 2024