وزیر آباد (نامہ نگار) حق اور سچ کی فتح پر قوم مبارک باد کی مستحق ہے، جھوٹے مقدمات سے ہمیں جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت سے ایک مقدمہ کی ضمانت کنفرم ہونے کے موقع پر عوام کے جم غفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں استقامت دی اور ہم کل کی طرح آج بھی اپنے عوام اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔