لاکھوں کی وارداتیں، فیروز والہ میں ڈاکوؤں نے 4 ٹیچرز کی بالیاں نوچ لیں 

لاہور؍ فیروز والہ (نامہ نگار)ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے داتا دربار کے علاقے میں ادریس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 26 ہزار روپے مالیت، جنو بی چھاؤنی کے علاقے میں عارف کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، مصری شاہ کے علاقے میں امجد اور اس کی فیملی سے3لاکھ 55ہزار روپے مالیت، جوہر ٹائون کے علاقے میں اعجاز اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 89ہزار روپے مالیت، باغبانپورہ کے علاقے میں الیاس اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت، قلعہ گجر سنگھ میں امین اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی کے علاقے میں سرور سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت، شفیق آباد میں شفیق سے90ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں رؤف سے90ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عمران سے 55 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مانگا منڈی،جوہر ٹائون اور ہربنس پورہ کے علاقوں سے تین گاڑیاں جبکہ کاہنہ، سندر، نشتر کالونی، بھاٹی گیٹ، مزنگ، سمن آباد، نواب ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں سے آٹھ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں، دریں اثناء فیروز والہشاہدرہ کی رہنے والی4  خواتین ٹیچرز بشریٰ، سمر جاوید، رابعہ امانت اورحافظہ عتیقہ کیری ڈبہ پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر نارنگ پڑھانے کیلئے جارہی تھیں کہ پنڈوری پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے سوار چاروں لیڈی ٹیچرز کی  طلائی بالیاں، ٹاپس مالیت تقریبا چھ لاکھ روپے اور نقدی ہزاروں روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن