واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں بی 52 طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ تعیناتی مشرق وسطیٰ میں ملٹری ری ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود طیارہ بردار جہاز اور 3 جنگی جہاز رواں ماہ کے وسط تک واپس امریکا چلے جائیں گے۔پینٹاگون کے مطابق اسرائیل کے دفاع اور حوثیوں کے حملے سے اتحادیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ لبنان شام سرحد اسرائیلی حملے کے بعد دوبارہ مکمل بند کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی لبنان شام سرحد کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کیا گیا تھا۔