اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ دو سماعتوں پر بات نہیں کی، بات نہ کرنے کی وجہ سماعتیں مختصر ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کی ہے، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔