لاہور (خبر نگار)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے متفرق درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی ایک روپے35پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں3روپے84پیسے اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافیکانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیاجائے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Nov 03, 2024