اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی اے نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فحش اور توہین مذہب مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔ 2020ء سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں جس پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔ مذہب کے خلاف 2 ہزار 463 پوسٹس اپ لوڈ ہوئیں جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کیا گیا جس پر 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس(ٹیوٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا۔
غیر اخلاقی مواد، ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک، رپورٹ ہائیکورٹ جمع
Nov 03, 2024