اسلام آباد (نیٹ نیوز) ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال انیس ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔ ہر پاکستانی ایک سال میں 74 ٹن خوراک ضائع کرتا ہے جبکہ دوسری جانب ساڑھے اٹھارہ فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن کے اشتراک سے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کے ممبر سوشل سائنس ڈاکٹر غلام صادق آفریدی نے کہا کہ پالیسی ڈائیلاگ کا مقصد خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حل تلاش کرنا ہے۔ گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن کے پالیسی ہیڈ فیض رسول نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے ساتھ ہمارا فوکس موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ غذائی پالیسی اور فوڈ سیفٹی جیسے اہم معاملات پر قانون سازی کیلئے پالیسی سازوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں ہر سال انیس ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے: ماہرین
Nov 03, 2024