چیچہ وطنی: بیٹی کے قاتل باپ کو سزائے موت، ساڑھے 7 لاکھ ہرجانے کی سزا

چیچہ وطنی (نامہ نگار)حقیقی بیٹی کو قتل کرنے والا باپ قاتل اپنے انجام کو پہنچا۔ ماڈل کورٹ کے جج محمد ندیم سکھیرا ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ صدر کے مشہور قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم کو سزائے موت مجموعی طور پر 750000 روپے ہرجانے کی سزا کا حکم، تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 110 بارہ ایل کے قریب ملزم فہیم عبداللہ سکنہ کلر کہار نے اپنی دو حقیقی بیٹیوں مقدس زہرا اور سویرا زہرا کو بیوی سے ناراضگی کی بنا پر نہر میں پھینک دیا، خود موقع سے فرار ہوگیا تھا جس سے مقدس زہرا ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری بچی سویرا زہرا کو بچا لیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن