اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی ایم این اے عاطف خان کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا

Nov 03, 2024

پشاور (نیٹ نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پی کے نے سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی  کے ایم این اے عاطف خان کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا۔ عاطف خان کو 31 اکتوبر کو جاری نوٹس میں ترمیم کرتے ہوئے مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت، غیر قانونی قبضے اور حکومتی پابندی کے باوجود زرعی اراضی بطور رہائشی زمین استعمال ہونے پر وضاحت مانگ لی۔ عاطف خان نے  کہا کہ میرے خلاف ایک اور کیس درج ہو گیا، سب کو پتا ہے کہ یہ کون کروا رہا ہے۔

مزیدخبریں