اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شیری رحمان نے تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے "فیصلہ کن" احتجاج کا اعلان کیا دوسرے ملک ہونے والے انتخابات سے مشروط ہے؟۔ شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ "حقیقی آزاری" اور "امریکی مداخلت نامنظور" کے نعرے لگانے والے آج کل امریکی انتخابات میں اپنے پسند کے امیدوار کی جیت کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ امریکہ میں انتخابات وہاں کا اندرونی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی حکمت عملی امریکی انتخابات کے نتائج پر مبنی نہیں ہونی چاہئے۔