اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنی آپریشنل کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے نیا لائسنسنگ پورٹل متعارف کرایا، جس کے ذریعے کیس پروسیسنگ کی کامیابی کی شرح اور کارکردگی میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ نئے پورٹل کی بدولت مختلف سرٹیفکیٹس کے اجراء اور پروسیسنگ میں تیزی آئی۔