اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے 36ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے افسروں سے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے اور سول سروس میں جدت لائی جائے۔ 77 سالوں میں ترقی نہ ہونے کی بڑی وجہ برآمدات پر مبنی اکانومی کا فقدان ہے، جس کے نتیجے میں برآمدات کی کمی اور درآمدات کی تیزی سے اقتصادی توازن متاثر ہوتا ہے۔پلاننگ کمشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ حکومت "5 ایز فریم ورک" کے تحت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جب ملک میں سیاسی استحکام ہوتا ہے تو سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا اعتماد بڑھتا ہے۔
ملکی ترقی اولین تر جیح،سول سروس میں جدت لائی جائے:احسن اقبال
Nov 03, 2024