گلزار ملک
اچھا ہمسایہ بھی قدرت کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے گاؤں میں میرا ایک ہمسایہ راؤ محمد اسلم مرحوم ہوا کرتا تھا جو ایک با شعور ذہین اور اچھا انسان تھا جس کا بڑے لوگوں میں بیٹھنا اٹھنا تھا شاید یہی وجہ تھی کہ اس کی باتیں بھی بڑی ہوا کرتی تھیں یہ باتیں اور یادیں اس وقت کی ہیں جب ہم طالب علمی کے زمانہ میں تھے ان سے اکثر گلی محلے میں آتے جاتے میری ملاقات ہوتی رہتی تھی یہ مجھے اکثر کہا کرتے تھے کہ تم اقوال زریں کا مطالعہ کیا کرو صرف مطالعہ ہی نہیں بلکہ ان کو یاد بھی رکھا کرو ایک سبق کے طور پر اور اس پر عمل بھی کیا کرو ایک عرصہ گزر گیا ہم نے کبھی اس کی باتوں پر کوئی دھیان نہ دیا پھر ایک وقت آیا یہی باتیں ہمارے سکول کے ایک بہترین استاد مرحوم ملک محمد اسلم صاحب جن کا نواحی گاؤں بگھیاڑ مار سے تعلق تھا ایک وقت پر انہوں نے بھی ہمیں اقوال زریں مطالعہ کرنے کو کہا اور پھر ہم نے باقاعدہ اقوال زریں کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اقوال زریں کا مطالعہ کرنے سے عقل اور ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے اس کے عملی زندگی میں بھی بہت سارے فائدے ہیں۔ لہذا آج کے کالم میں ہم صرف اقوال زریں کی صورت میں بات کر رہے ہیں درج ذیل اقوال زریں آپ کو نہ صرف پسند آئیں گی بلکہ اس بات کا بھی اندازہ ہوگا کہ ان اقوال زریں کا ہم سب کی زندگی میں اس موجودہ دور میں کتنا گہرا تعلق ہے۔
» گزری ہوئی زندگی کو کبھی یاد نہ کر تقدیر میں جو نہیں لکھا اسکی فریاد نہ کر جو ہو گاوہ ہو کر ہی رہے گا توکل کی فکر میں آج کی بنسی بر باد نہ کر
» ہنس مرتے ہوئے بھی گاتا ہے اور مور ناچتے ہوئے بھی روتا ہے۔ یہ زندگی کا فنڈا ہے۔
» دکھوں والی رات نیند نہیں آتی اور خوشی والی رات کون سوتا ہے۔
» کل نہ ہم ہوں گے نہ کوئی گلہ ہوگا صرف سمٹی ہوئی یادوں کا سلسلہ ہوگا جو لمحے ہیں جتنے بھی ہنس کر بتا لے نہ جانے کل زندگی کا کیا فیصلہ ہوگا۔
» وقت بدلتا ہے زندگی کے ساتھ زندگی بدلتی ہے وقت کے ساتھ وقت نہیں بدلتا اپنوں کے ساتھ بس اپنے بدلتے ہیں وقت کے ساتھ۔
» یہاں کوئی کسی کا سگا نہیں سوا? اپنے آپ کے ، ذرا سا مزاج اور مرضی کے خلاف ھو کر دیکھیں آپکا خلوص و محبت آپکے منہ پہ مار دیا جا? گا۔
» سبق زندگی نے سکھایا ہے مجھے ہر اپنے نے رولایا ہے مجھے کوئی اپنا ، اپنا نہیں ہوتا یہ بھی اپنوں نے سکھایا ہے مجھے-
» کسی شہنشاہ کے تاج سے قیمتی، موتیوں سے زیادہ چمکدار اور چاندنی رات سے زیادہ پرکشش اگر کوئی چیز ہے تو وہ دوستی میں وفا ہے۔
» کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دنیا بدل دیتے ہیں اور کمزور لوگ دنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل
دیتے ہیں۔
» جب سایہ قد سے بڑا اور باتیں اوقات سے بڑی ہونے لگ جائیں تو سمجھ جائیں سورج غروب
ہونے والا ہے۔
» مشکل وقت ہمیشہ کیلئے مشکل نہیں رہتا لیکن مشکل وقت میں سب کی پہچان ہو جاتی ہے اور وہ پہچان کوئی کبھی نہیں بھولتا
میرا دل کر رہا تھا کہ اس کالم میں کچھ اقوال زریں آپ سے شیئر کروں سو وہ میں نے چند اقوال زریں جن کا انسان کی زندگی سے ایک گہرا تعلق رہتا ہے کا ذکر کر دیا ہے۔ بہرحال اقوال زریں پڑھا کریں اور انہیں یاد رکھا کریں اور اس پہ عمل کیا کریں آپ کو زندگی میں پھر بہت کچھ ملے گا کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے اور کیا ہونا چاہیے تھا اور کیا نہیں ہو رہا ان سب باتوں کا اندازہ آپ کو ہوتا رہے گا.
زندگی گزارنے کا سراغ تلاش کر
Nov 03, 2024