بائیڈن کی معاشی پالیسیاں ناکام:ٹرمپ، ہم نے معیشت بہترکی:کملا

امریکاصدارتی الیکشن کی گہما گہمی جاری ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نےریاست شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹس نے بائیڈن پر دوڑ سے دستبرداری کیلئے دباؤ ڈالاتھا ۔ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کی دستبرداری سے کملا ہیرس کاراستہ صاف ہوا، بائیڈن اورکملا کی معاشی پالیسیاں ناکام رہی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولائنا سے جیت کادعویٰ بھی کردیا ،انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر مہنگائی کاخاتمہ ، امریکا کوعظیم ملک بنائیں گے،مجرموں کاملک میں داخلہ بند کریں گے ۔کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ میرے دور میں امریکی معیشت بہترہوئی، ٹرمپ دور میں کمزورہوئی، ڈونلڈ ٹر مپ نے ہرخاندان پر سیلز ٹیکس لگایا، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار آپ کاووٹ آپ کی آواز ہے، آپ کی آواز آپ کی طاقت ہے،ہم امریکا سے کیے گئے وعدے پر یقین رکھتے ہیں،ہم اپنے ملک کیلئے لڑنے کیلئے تیار ہیں، ہم لڑیں گےاورجیتیں گے۔    

ای پیپر دی نیشن