کلینک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدین بائی پاس روڈ پرقائم کلینک میں پیش آیا،جہاں لیڈی ڈاکٹر نے پولیو ٹیم کوبچوں کو قطرے پلانے سے روکا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی اور کلینک سے زبردستی نکال دیا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیو ٹیم کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور لیڈی ڈاکٹر کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔
بدین: بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹرگرفتار
Nov 03, 2024 | 13:53