ارجنٹینا میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو راہ چلتی خاتون سے بات کرنے پر چاقو کا وار کرکے قتل کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں پیش آیا جب 32 سالہ نتاشا پیلویسینو نے اپنے 22 سال کے بوائے فرینڈ میریانو کو راہ چلتی خاتون سے سلام کرنے پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نتاشا پیلویسینو نے میریانو پر کچن میں موجود چھری سے قتل کیا۔نتاشا نے اس چھری سے میریانو پر بغل، گردن اور گلے پر وار کیے جس سے وہ زندہ نہ رک سکا اور زندگی کی آخری سانسیں لیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ میریانو کے والد جو آخری وقت میں اپنے بیٹے کے ساتھ تھے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پولیس میں نتاشا کی شکایت کرنا چاہتے تھے لیکن میریانو ایسا نہیں چاہتا تھا۔مرنے والے لڑکے کے والد نے کہا کہ میریانو نتاشا سے بے حد محبت کرتا تھا۔دوسری جانب پولیس نے 32 سالہ نتاشا پیلویسینو کو گرفتار کرلیا ہے، اور اس کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔