کوئٹہ: پولیس نے چھاپہ مار کر 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا، 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ میں بروری پولیس نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ مار کر 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔نوجوانوں کا بیان میں کہنا ہے کہ ثنا اللّٰہ نامی  پولیس اہلکار نے جھوٹے مقدمے میں پکڑ کر مکان میں قید کیا ہوا تھا۔نوجوانوں نے بتایا کہ جھوٹے مقدمے میں پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق چوتھے ملزم جو کہ ایک پولیس اہلکار ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن