لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

 ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم بشیر احمد کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2022 میں مقدمات درج کئے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزم نے 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ - حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طور پر نائیجریا اور لیبیا میں محصور رکھا، ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن