فیصل آباد :ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم

Nov 03, 2024 | 17:24

ویب ڈیسک

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا .جس میں وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ فیصل آباد کے دوران اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 22 ایکڑ پر گلف کلب ختم کر کے آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس دوران رانا ثناء اللہ نے ایکسپریس وے پر نیا قائم ٹال پلازہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور زیر تعمیر سڑکوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ اجلاس میں میٹرو بس کے روٹ کا تعین بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سینیٹر طلال چوہدری، رکن قومی اسمبلی شہباز بابر اور دیگر لیگی رہنما شریک تھے۔

مزیدخبریں