نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 24 سال بعد وائٹ واش کردیا

Nov 03, 2024 | 17:38

ویب ڈیسک

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 24 برس بعد وائٹ واش کردیا۔ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میں 25 رنز سے فتح حاصل کرکے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 24 برس بعد وائٹ واش کردیا اور ٹیسٹ سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کیں. کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے میچ میں 11 وکٹیں اڑائیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 235 اور دوسری اننگ میں 174 رنز بنائے تھے اور بھارت نے پہلی اننگ میں 263 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت کو 2000 کے بعد ہوم سیریز میں 24 سال بعد وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے.اس سے قبل جنوبی افریقا نے بھارت کو 2000 میں وائٹ واش کیا تھا۔

مزیدخبریں