بھارت سے مزید کتنے دن زہریلی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے. جس کی بڑی وجہ بھارت سے آنے والی اسموگ زدہ ہوائیں ہیں. جس کا اگلے سات روز کا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آج ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1194 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی 450 کے ساتھ دوسرے اور کولکتہ 201 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہواؤں کا رخ دکھانے والا نقشہ جاری کر دیا ہے جو اگلے سات روز کے لیے ہے۔ بھارت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار ڈھائی سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہواؤں کا رخ پاکستان کی جانب ہونے سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے اور لاہور کا ریئل ٹائم ایئر کوالٹی انڈیکس 661 رہا ہے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ 32 دنوں میں 1500 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ 2500 سے زائد گاڑیوں کے چالان کر کے ایک کروڑ سے زائد کے جرمانے کیے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 2 ڈرائیوروں کو ایف آئی ار کے بعد گرفتار کیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے بھی گزشتہ 32 دنوں میں 27 ہزار گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔ 8 ہزار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے۔

ای پیپر دی نیشن