کوئٹہ: پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ : پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل سے 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا.مذکورہ نوجوانوں کو رقم حاصل کرنے کیلیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا. کوئٹہ کے بروری تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل سے حبس بے جا میں رکھے گئے چار نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ۔نوجوانوں نے کہا کہ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا. پولیس اہلکار نوجوان لڑکوں کو تھانے کے بجائے نجی سیل منتقل کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں. پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔جبکہ مرکزی ملزم ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

ای پیپر دی نیشن