مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد باہر نہیں جائیں گے بلکہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے.بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں. پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے۔بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹ کر شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کیلئے باہر محلات بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے.حکومت بتائیں ڈیل کس سے ہورہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے. حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہے۔