انسداد پولیو مہم کا اختتام، پنجاب بھر میں 2 کروڑ  سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

 پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام، ہزاروں پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے گئے۔انسداد پولیو پروگرام سربراہ رانا عدیل تصور کے مطابق 33  اضلاع جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد شامل ہے پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔ عدیل تصور کا کہنا ہے کہ پولیو کوائف جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مکمل کوائف کی روشنی میں پولیو مہم کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جلد سیکریٹری ہیلتھ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہ کہ چھ روز  کے اختتام تک 2 کروڑ، 33 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے. لاہور میں 22 لاکھ سے زائد، راولپنڈی میں 10 لاکھ سے زائد، ملتان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔عدیل تصور نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی وائرس گردش کر رہا ہے. پولیو وائرس کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں، جبکہ جون 2025 تک وائرس کی افزائش کو روکا جائے گا.2025 کے اختتام تک وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ محکمہ، حکومت کی اولین ترجیح ہے. پنجاب میں بچے بیرونی وائرس کی بدولت خطرے کا شکار ہیں. وائرس کو مقامی سطح پر افزائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدیل تصور نے کہا کہ پولیو ورکروں نے مہم میں بھرپور حصہ لیا، جبکہ لیڈرشپ، ورکروں کی بدولت پولیو خاتمہ خاتمہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن