وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کے دورے کا آغاز کورنگی کاز وے سے کیا. پی ڈی ملیرایکسپریس وے نیاز سومرو نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔نیاز سومرو نے ملیر ایکسپریس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو تنصیبات کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا. مجھے منصوبہ جلد سے جلد مکمل چاہیے. وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہ فیصل انٹر چینج کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے قائد آباد ملیرایکسپریس وے پر تجاوزات دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے ڈی سی کورنگی کو غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے قائدآباد انٹر چینج کے کام کا جائزہ لیا. وزیراعلیٰ سندھ کا انٹر چینج پرجاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔