پین پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : سربیا کی جیلینا جانکووچ اور روسی سٹار شراپووا فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) جیلینا جانکووچ اور ماریہ شراپووا پین پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں سابق عالمی نمبر ایک سرب سٹار نے دایاں بازو زخمی ہونے کے باوجود ایشیاء کی نمبر ایک کھلاڑی اور چینی سٹار لی ناکو سٹریٹ سیٹس میں زیر کیا 7 لیڈ جینکووچ کا اب سابق چیمپئن ماریہ شراپووا سے جوڑ پڑے ا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد پولینڈ کی ایگینز کاراڈ والنسکا کو ہوایا ماریہ شراپووا دوسرا سیٹ ہار گئیں لیکن زبردست انداز میں میچ میں واپس آتے ہوئے پولش کھلاڑی کو 6-4, 2-6, 6-3 کے سکور سے قابو کر لیاجینکووچ دونوں سیٹوں میں ایک بریک کے خسارے میں جانے کے بعد سنبھلنے میں کامیاب ہوئیں اور لی ناکو 6-3,6-4 سے کورٹ بدر کر دیا دوسری بریک سرب کھلاڑی کے زخمی ہونے کے فوراً آئی لیکن سرب سٹار کا زوردار کھیل لی نا کے لئے کافی ثابت ہوا شراپووا کو بھی تیسرے سیٹ میں 2-0 کے خسارے میں جانے کے بعد خاصی محنت کرنا پڑی اور شاندار گراؤنڈ سٹروکس کے ذریعے 5-3 سے برتری حاصل کی پھر خوبصورت بیک ہینڈ کراس کورٹ کے ذریعے میچ اپنے نام کر لیا میچ کے بعد شراپووا نے کہا کہ فائنل بہت سخت ہو گا جینکووچ دنیا کی بہترین کھلاڑی ہیں اور انہیں ہر پوائنٹ کے لئے زبردست جدوجہد کرنا پڑے گی جینکووچ نے کہا کہ وہ سال کا اپنا تیسرا ٹائٹل جیت سکتی ہیں جو ان کے لئے اعزاز کی بات ہو گی انہوں نے کہا کہ یہ مشکل سال تھا جس کا وہ عمدہ اختتام کرنا چاہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن