صدارتی محل میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال ، باہمی دلچسپی کے اموراوردیگر عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر جولیا گلارڈ نے صدر حامد کرزئی کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان میں امن و امان کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا ۔ اس سے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم کو صدارتی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ جولیا گلارڈ وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان کا دورہ کررہی ہیں ۔ آسٹریلیا کے اس وقت پندرہ سو فوجی افغانستان میں موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی وزیراعظم کو افغان جنگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث فوجیں واپس بلانے کے لیے عوامی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔