ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے لاہور میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے متحد ہیں، حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی انتقام کی روایت ختم کردی ۔