قابض انتظامیہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی بارہمولہ چلو مارچ کی کال کو ناکام بنانے کیلئے مقبوضہ وادی میں کرفیونافذ کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج کے مارچ کی کال بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے حال ہی میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دی تھی ۔ جس پر قابض انتظامیہ نے وادی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کرتے ہوئے بارہمولہ کی طرف جانے والے تمام راستو ں کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی بدستور گھروں میں نظربند ہیں ۔ ادھر شوپیاں میں سینکڑوں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا جس پر بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار کشمیری زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب راجوری کے علاقے گردان والہ میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خود کشی کرلی ہے ۔ جس کے بعد جنوری دوہزار سات سے اب تک خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر ایک سو چورانوے ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن