بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزارميگاواٹ کی بلند ترين سطح پر پہنچ گيا، بارہ سے پندرہ گھنٹےغيرعلانيہ لوڈشيڈنگ جاری ۔

پانی وبجلی کی وزارت کے مطابق ملک ميں بجلی کی طلب ميں اضافہ اورپيداوار ميں کمی کے باعث شارٹ فال ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کی طلب سولہ ہزارچھ سوبائیس اور پيداوارگیارہ ہزارسات سو پچاس ميگاواٹ ہے۔ پن بجلی چارہزارنوسواڑتیس ميگاواٹ،تھرمل سے ایک ہزارنوسوپچاس ميگاواٹ اورآئی پی پيز سےچارہزارآٹھ سوميگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پيز کی پيداوارچھ سواور تھرمل پاورپلانٹس سے بجلی کی پيداوارسات سوميگاواٹ کم ہوگئی ہے۔ لوڈشيڈنگ سے نجات دلانے کےلئےآنے والے تين رينٹل پاور پلانٹس سے صرف باسٹھ ميگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ کراچی ميں بجلی کی طلب کے پيش نظر کے ای ايس سی کو آٹھ سوميگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے پندرہ گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

ای پیپر دی نیشن