لاڑکانہ (این این آئی)لاڑکانہ میں ڈاکٹروں کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے مزید تین بچے انتہائی نگہداشت وارڈ میں دم توڑ گئے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ دن میں 22ہوگئی ہے، معصوم بچے سردار حسن، مدد علی اور ریشمہ کی فوتگی کے بعد ورثاءنے ہسپتال کے احاطے میں شدید ہنگامہ شروع کردیا ہے آر ایم او کے دفتر میں گھس کر تشدد کیاگیا۔ معصوم بچے سردار حسن ابڑو کے وارثانے بچی کی فوتگی کے بعد انتہائی ہنگامہ کیا اور سی ایم سی کے آر ایم او ڈاکٹر عبدالستار شیخ پر تشدد کیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ انتظامیہ نے مذکورہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ٹیم مقرر کی گئی ہے۔ ایم ایس نے ڈاکٹر عبدالستار شیخ کو فوری طور پر ہٹا کر اس کی جگہ ڈپٹی اے ایم شمس الدین کو مقرر کیا ہے جو سٹور کے انچارج تھے۔
لاڑکانہ: مزید 3بچے جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 22ہو گئی لواحقین کا آر ایم او پر تشدد
Oct 03, 2012