2015ءتک بجلی وافر ہو جائیگی: خورشید شاہ

لاہور (پ ر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ اور وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی تاجر برادری کا کیس وفاق کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار، سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں ابوذر شاد، سابق صدور میاں مصباح الرحمن، میاں انجم نثار، میاں شفقت، ظفر اقبال چودھری اور میاں مظفر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ 2015ءتک ملک میں وافر بجلی ہو گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب صوبائی حکومت واقعی ہی بحران کا حل چاہتی ہے تو کونسل برائے مشترکہ مفادات سے رجوع کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...