قومی ٹیم نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی

 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2012ءکے سپرایٹ مرحلہ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں جس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگر یہ سلسلہ سیمی فائنل میچ میں بھی برقرار رکھا تو قومی ٹیم کو دوسری مرتبہ ٹائٹل کے حصول سے کوئی نہیں روک سکے گا۔پاکستان اور سری لنکا کااس سے قبل تین مرتبہ ٹاکرا ہو چکا ہے جن میں سے 2 مرتبہ پاکستان جبکہ ایک مرتبہ سری لنکا نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مختصر دورانیے کی کرکٹ کے عالمی کپ میں پہلی مرتبہ 2007ءمیں ہوا تھا جس میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کو جوہانسبرگ کے مقام پر 33 رنز سے مات دی تھی۔ دوسری مرتبہ 2009ءکے ورلڈکپ میں سری لنکا کی ٹیم نے سپرایٹ مرحلہ میں پاکستان کو 19 رنز سے مات دی تھی۔ 2012ءکے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ کھیلا جائیگا۔پاکستان کو سابقہ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں کامیابی اپنے نام کرنا ہو گی۔ ایشیا کی دو عالمی چیمپئن ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہو گا جس میں میزبان لنکن ٹیم کو ہوم گرا¶نڈ اور کرا¶ڈ کا ایڈوانٹج ہو سکتا ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کھیل کے تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن