کولمبو (اےن اےن آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی میچ ونر ہیں،کوئی جونےئر ےا سینئر نہیں ہے‘ ہر ٹیم کی طاقت اور پچ کی صورتحال کو دیکھ ٹیم فائنل کی جاتی ہے‘ آسٹریلیاکے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی پر خوشی ہے اور کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم نے آسٹریلیاکے خلاف اچھے مارجن سے کامیابی حاصل کی، تمام کھلاڑیوں نے آسٹریلیاکے خلاف سخت محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا اور اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں نے مصمم ارادہ کیا تھا کہ آسٹریلیاکے خلاف ہم نے سخت محنت کرکے ہر صورت میچ جیتنا ہے اور ہم نے میچ جیت لیا۔ اےک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہاکہ ہم ہر ٹیم کی خوبیاں اور خامیاں دیکھ کر ٹیم بناتے ہیں ہمارے تمام کھلاڑی میچ ونر ہیں، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ہمیں عبدالرزاق کی بیٹنگ کی ضرورت تھی اور انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عبدالرزاق ہمیشہ سے پاکستان کے لئے میچ ونر ہیں اور جہاں تک انہیں پہلے میچوں میں نہ کھلانے کا سوال ہے تو انکی طبیعت کچھ ناساز تھی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم میںکوئی جونےئر اور سینئر کھلاڑی نہیں ہے تمام کھلاڑی اےک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں اور تمام پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ سب سے پہلے 150 رنز کا ٹوٹل حاصل کرنا تھا اور پھر آسٹریلین اوپنرز اور مائیک ہسی کو آو¿ٹ کرنا تھا‘ آسٹریلیا مائیک ہسئی کی بیٹنگ کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سب کھلاڑیوں کو اندازہ تھا کہ اس میچ میں فتح لازمی ہے۔