کولمبو (اےن اےن آئی) آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم کے کپتان جارج بیلی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرنے پرخوشی ہے لیکن ہمارا ٹارگٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنا ہے ‘تمام کھلاڑی پراعتمادہیں او ر جیت کےلئے پر عزم ہیں۔ پاکستانی باو¿لروں نے آغاز میں وکٹیں حاصل کرکے ہم پردباو¿ڈالا تاہم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی پرخوشی ہے ۔پاکستانی سپنرزنے ہمارے لئے مشکلات پیداکیںاورپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرکے اےک اچھاٹارگٹ دیا ، 150رنزکے ہدف کے تعاقب میںجلد وکٹیں گرنے کے باعث بلے باز دباو¿ میں کھیلے۔ آسٹریلیوی ٹیم سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور سیمی فائنل جیتنے کے بعد ورلڈکپ بھی جیتے گی۔