پابندیاں ختم ہونے کے باوجود نیٹو سپلائی سلالہ حملے سے پہلی سطح تک بحال نہ ہو سکی

 اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان کی طرف سے عائد پابندیاں ختم کئے جانے کے باوجود نیٹو سپلائی سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے پہلی والی سطح تک بحال نہیں ہو سکی۔ طورخم اور سپن بولدگ کے راستوں سے نیٹو کنٹینرز افغانستان جا رہے ہیں لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے اور اشیائے خوراک، پاکستانی بندرگاہوں سے افغانستان بھجوائی جا رہی ہیں۔ ایک مستند سرکاری ذریعے کے مطابق نیٹو سپلائی کے تحفظ پر معاہدے کے لئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ امریکہ کا ناردرن سپلائی نیٹ ورک کے ذریعے رسد کے متبادل نظام پر اب بھی انحصار جاری ہے۔ سپلائی کے تحفظ کے معاملے پر سمجھوتے ہونے کے بعد امریکہ پاکستانی راستے کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...