لاہور (اپنے نمائندے سے) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے سکول ، کالج اور یونیورسٹی سطح پر معیار ی تعلیم کے فرو غ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیںاور حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے نجی تعلیمی اداروں کو تعاون اور ہر ممکن گرانٹ فراہم کرتی رہے گی- انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اس سال 50 لاکھ طلباءو طالبات کو وظائف دیئے جائیں گے ۔ نجی یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی میٹرک تک کی طالبات کے لیے ایک ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کر رہی ہے اور ہائرایجوکیشن میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے لیے بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد میںنئی ویمن یونیورسٹیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔
”بہاولپور‘ ملتان‘ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں نئی ویمن یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں“
Oct 03, 2012