لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کے مدعی کو مخالفین نے عدالت کے باہر تشددکانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا، پولیس سکیورٹی کے باوجود ملزمان غنڈہ گردی کرنے کے بعد فرارہوگئے تھانہ اسلامپورہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایاگیاہے کہ شالیمارکے رہائشی عثمان بٹ کی مدعیت میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج ندیم شوکت کی عدالت میں زیر سماعت ہے گزشتہ روز عثمان عدالت آیا اور سماعت کے بعد وہ عدالت سے باہرآیا تو وہاں پہلے سے موجود مخالفین میاں آصف، لالہ صدیق وغیرہ ایک درجن سے زائد ملزمان نے عثمان کو پکڑ لیا اور اس پرمکوں ٹھڈوں کی بارش کردی، اُسے گھسیٹتے رہے، ملزمان نے عثمان کو اس قدرتشددکانشانہ بنایاکہ وہ بہوش ہوگیا اس کے کپڑے پھٹ گئے۔