بھارت میں بدعنوانی کیخلاف نئی سیاسی جماعت قائم، انا ہزارے شریک نہیں

نئی دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارت میں چند اہم سماجی کارکنوں نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر سماجی کارکن اروند کیجروی وال اور ان کے بعض ساتھیوں نے ایک تقریب میں نئی پارٹی کا اعلان کیا۔ جماعت کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف تحریک کے روح رواں انا ہزارے وہاں موجود نہیں تھے۔

ای پیپر دی نیشن