کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیپیئرتھانہ کی حدود میں رحمانیہ مسجد کے قریب سے دونوجوانوں کی بوری بندلاشیں برآمد ہوئیں جنہیں تشدد کے بعد گولیاں مارکرقتل کیا گیا۔ لواحقین کے مطابق دونوں نوجوانوں کوکھڈہ مارکیٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔ دوسری جانب جمشید کوارٹرکے علاقے لسبیلا پائپ فیکٹری کی کچرہ کنڈی سےپچیس سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسکی شناخت نہیں ہوسکی، ادھرکلری کے علاقے میں مسلح افرادکی فائرنگ سے فرحان پٹنی نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بلدیہ کے شاہ محلہ میں خاتون امینہ پراسرارطورپرگھرکے اندرقتل ہوگئی، ورثا کے مطابق خاتون نے خود کشی کی ہے تاہم پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں رنچھوڑلائن رامسوامی پرفائرنگ کے نتیجے میں تیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن