خیبرایجنسی میں مکان اور نوشہرہ میں اسکول کی عمارت کے ساتھ نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں اسکول میں دھماکا ہوا،جس سے دوکمروں اورایک دیوارکوجزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دوسری جانب خیبرایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقہ سدوخیل میں مکان کی دیوار کیساتھ نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کوجزوی نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن