وینزویلا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ اتوارکوہوگی،انتخابات سے قبل صدارتی امیدواروں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی مہم جاری ہے،ایسی ہی ایک ریلی کا انعقاد وینزویلا کے شمالی شہر میں صدر ہوگو شاویز کی جانب سے کیا گیا،صدارتی امیدوارہوگوٹرک میں سوار ہوکرجلسے میں پہنچےجہاں انکے ہزاروں حامی موجود تھے اس موقع پر صدر نے گاناگا کر اور رقص کرتے ہوئے ووٹ کا مطالبہ کیا۔ ہزاروں افراد کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ہوگوشاویز نے کہا کہ ان کے لئے عوام کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے.