بارشیں ہوئیں تھم گئیں، سیلاب آیا اور متعدد علاقوں کو زیرآب کرگیا، کئی ہفتے گزرنے کے باوجود متاثرین سیلاب کے دکھوں کا مداوا نہیں ہوسکا۔

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد اورنصیر آباد کے متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بائی پاس پرلگایا جانے والا کٹ بھی پانی کے نکاس کے لیے ناکافی ہوگیاہے۔ ڈی جی خان کے مختلف علاقوں اور راجن پورکی تحصیل روجھان میں بھی کئی مقامات پر اب تک پانی جمع ہے جس کے باعث ریلوے ٹریک اکھڑگیا ہے اورٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔ ادھرسندھ کے شہرجیکب آباد اورگھوٹکی کے بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں چارسے پانچ فٹ پانی جمع ہے۔ ٹیلی فون ایکسچینج کے ملحقہ علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سیکڑوں ٹیلی فون کنکشن منقطع ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن