رواں ماہ کے آغاز پر حکومت کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو قرضے کی پانچویں قسط دس کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی ادائیگی اور پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی ادائیگیاں روپے کی قدر کو آج تاریخ کی کم ترین سطح پر لے گئی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالرپچانوے روپے پچیس پیسے میں فروخت ہوا، کاروبارکے دوران انٹربینک میں روپے کی قدراس وقت پچیس پیسے کم ہوکرپچانوے روپے اٹھارہ پیسے کی کم ترین سطح پرآگئی۔ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرپچانوے روپےدس پیسے کی سطح سے اوپرٹریڈ کررہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال آئی ایم ایف کو مزید ادائیگیاں کرنی ہیں جس کی وجہ روپے کی قدراور زرمبادلہ کے ذخائرپرمزید پریشرآسکتا ہے۔
آئی ایم ایف کو قرضوں کی واپسی اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی بیرونی ادائیگیاں، انٹر بینک میں امریکی ڈالر پچانوے روپے پچیس پیسےکی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا۔
Oct 03, 2012 | 14:06